بیروت دھماکہ 3.3 شدت کے زلزلہ کے مماثل

   

٭ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں جو دھماکہ ہوا اس کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر ریختر پیما پر اس کی پیمائش کی جائے تو وہ 3.3 شدت کے زلزلہ کے مماثل ہوگا ۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے یہ بات بتائی ۔ دھماکہ کے مقام سے 10 کیلو میٹر طویل فاصلہ پر واقع عمارتوں کی کھڑکیاں چکنا چور ہوگئیں جبکہ دھماکہ کی آواز وہاں سے 240 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع بحیرہ روم کے جزیرہ قبرص میں بھی سنی گئی ۔