بیروت دھماکہ : فلپائن کے 2 شہری ہلاک ، 8 زخمی

   

منیلا۔ لبنانی دارالحکومت بیروت میں ہوئے دھماکے میں دو فلپائنی شہری ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔سی این این نیوز چینل نے چہارشنبہ کے روز لبنان میں فلپائنی سفارت کار اجیت پنیمنگلور کے حوالے سے یہ اطلاع دی ۔ وہیں اس واقعے کے بعد سے 11 دیگر شہری لاپتہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اس واقعے میں ہلاک ہونے والے فلپائن کے شہری وہاں ملازمین کی حیثیت سے کام کر رہے تھے ۔قابل ذکر ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کی شام ہونے والے دھماکے میں 78 سے زیادہ افراد ہلاک اور 4000 کے قریب زخمی ہوئے تھے ۔