بیروت دھماکے ،عالمی برادری کا تعاون

   

لندن: عالمی برادری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلے سے اقتصادی بدحالی کے شکار لبنان کو دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے پہنچنے والے شدید نقصان پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ آسٹریلیا، انڈونیشیا، یورپ اور امریکہ کی جانب سے لبنان کی بھرپور مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں بیروت پہنچیں گے۔ اس سے قبل فرانسیسی ریسکیو ٹیم امدادی سامان کے ساتھ لبنان پہنچ چکی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے لبنان کے لیے 1.4 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔برطانوی حکومت نے بھی لبنان کے لیے 6.6 ملین ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔