بیروزگاری کی شر ح میں چھتیس گڑھ ریاست کا پانچواں نمبر

   

حالیہ دنوں میں جاری پیریڈک لیبر فورس سروے ریاست کی بڑی ترقی کا عکاس

نئی دہلی: چھتیس گڑھ نے روزگار پیدا کرنے کے معاملے میں ملک میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے اور ملک میں سب سے کم بے روزگاری کی شرح کے ساتھ اس نے ریاستوں میں پانچواں مقام حاصل کیا ہے ۔ حال ہی میں جاری پیریڈک لیبر فورس سروے ( پی ایل ایف ایس ) کی رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ میں جاری روزگار پیدا کرنے اور ترقیاتی کوششیں بے روزگاری کی شرح کے لحاظ سے ریاست کی بڑی کامیابی کو ظاہر کرتی ہیں۔ چھتیس گڑھ حکومت نے خاص طور پر دیہی اور قبائلی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ حکومت نے خود روزگار اور ہنرمندی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی اسکیمیں نافذ کی ہیں، تاکہ گاؤں کے نوجوانوں کو اپنے علاقوں میں کام کرنے کا موقع ملے اور انہیں میٹرو شہروں کی طرف ہجرت نہ کرنا پڑے ۔ وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی کی قیادت میں چھتیس گڑھ حکومت نے بے روزگاری کو کم کرنے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کئی ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ حکومت نے حال ہی میں پولیس، صحت، پی ایچ ای (پبلک ہیلتھ انجینئرنگ) اور پنچایت محکموں میں 1,068 آسامیوں کے لیے بھرتی کو منظوری دی ہے ۔ ان بھرتیوں سے ریاست کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں مواقع فراہم ہوں گے ، جس سے ریاست کی مختلف اسکیموں کو نچلی سطح پر مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیراعلی سائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس اقدام سے ریاست کی ترقی کو تقویت ملے گی اور ساتھ ہی نوجوانوں کے خوابوں کو نئی اڑان ملے گی۔ چھتیس گڑھ کی حکومت نے تعلیم اور ہنر کے فروغ کو روزگار پیدا کرنے کے اہم ستونوں کے طور پر سمجھا ہے ۔ وزیراعلی نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نوجوانوں کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرنے کے لئے خصوصی کوششیں کریں، تاکہ وہ نئی صنعتوں میں کام کرنے کے لئے تیار ہوسکیں۔ ریاست میں اسکل ڈیولپمنٹ کے بہت سے مراکز کھولے گئے ہیں، جہاں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ہنر سکھائے جا رہے ہیں، تاکہ وہ روزگار کے نئے مواقع سے استفادہ کر سکیں۔ اپنے قدرتی وسائل اور ثقافتی وراثت کے لیے مشہور چھتیس گڑھ کی حکومت کی طرف سے ا کئے گئے اقدامات بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘خود انحصار ہندوستان’ کے وژن کو پورا کر رہے ہیں۔ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ذریعے حکومت نے ریاست کی معاشی اور سماجی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے قدم اٹھایا ہے ۔ جس طرح وزیر اعظم نے ملک کے کونے کونے میں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ، چھتیس گڑھ حکومت بھی اسی سمت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ اس سمت میں، وزیر اعلیٰ نے ریاست کے ہر گاؤں میں روزگار پیدا کرنے کی اسکیموں کو وسعت دینے کا عزم کیا ہے ، تاکہ ریاست کا ہر نوجوان خود انحصار بن سکے اور ریاست تیزی سے ترقی کر سکے ۔