تلنگانہ حکومت کی پیشرفت ، چیف سکریٹری سومیش کمار کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔27 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے تلنگانہ کے نوجوانوں کو بیرونی ملک بہتر روزگار کی فراہمی کے اقدامات کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا ۔ چیف سکریٹری نے نوجوانوں میں ٹریننگ اور دیگر صلاحیتوں میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بیرونی ممالک میں بہتر ملازمت حاصل ہو۔ انہوں نے تلنگانہ اوورسیز میان پاور کارپوریشن کو مستحکم کرنے کیلئے اڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز پیش کی۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بیرونی ملک نرسنگ طلبہ کی امتحانات میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ چیف سکریٹری نے سرکاری اور خانگی کالجس میں نرسنگ کورسس میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے خصوصی شعور بیداری کیمپس کا مشورہ دیا تاکہ بیرونی ممالک میں ملازمت کے حصول میں مدد ملے۔ بیرونی ممالک کے اداروں میں روزگار کی دستیابی کی تفصیلات سے واقف کرایا جائے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ ایسے ٹکنیکل کورسس کی نشاندہی کی جائے جن کی تکمیل سے بہتر روزگار حاصل ہوسکے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ کورسس کے ساتھ ساتھ انگلش میں تعلیم کی صلاحیت رکھنے والے ریسورس پرسنس کا انتخاب کریں۔ انہوں نے سرکاری اداروں میں بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔ اجلاس میں اسپیشل چیف سکریٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ رانی کمودنی ، پرنسپل سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی جیش رنجن ، کمشنر کالج اینڈ ٹکنیکل ایجوکیشن نوین متل ، سکریٹری ہیلت سید علی مرتضیٰ رضوی ، سکریٹری پنچایت راج سندیپ کمار سلطانیہ ، چیف منسٹر کے او ایس ڈی ڈاکٹر گنگا دھر ، کمشنر لیبر احمد ندیم ، اسپیشل چیف سکریٹری انڈسٹریز وشنو وردھن ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ر