نئی دہلی :مرکزی وزارت خارجہ نے راجیہ سبھا میں اطلاع دی ہے کہ دنیا بھر کی جیلوں میں مجموعی طور پر 8330 ہندوستانی قید ہیں۔ صرف متحدہ عرب امارات میں 1611 ہندوستانی جیل میں بند ہیں اور جہاں تک پاکستان کا معاملہ ہے، وہاں کی جیلوں میں 308 ہندوستانی قید و بند کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔ بیشتر قیدی خلیجی ممالک، مثلاً متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، سعودی عرب اور عمان کی جیلوں میں بند ہیں۔سی پی آئی رکن پارلیمنٹ بنوئے وسوم کے ذریعہ پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے بتایا کہ اس وقت غیر ملکی جیلوں میں ہندوستانی قیدیوں کی مجموعی تعداد 8330 ہے۔
تاہم، بہت سے ممالک میں پرائیویسی کے مضبوط قوانین کی وجہ سے مقامی حکام ایسے قیدیوں کے بارے میں معلومات کا اشتراک نہیں کرتے ہیں جو کہ ایسا نہیں چاہتے۔
