پاناجی۔9ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے آج کہاکہ کرناٹک میں گاؤکشی پر امتناع کے بارے میں فیصلہ اُس ریاست کے عوام کے جذبات و احساسات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔ گاؤکشی کے بارے میں بی جے پی کے موقف کے تعلق سے پوچھنے پر جوشی نے کہا کہ پارٹی اس مسئلہ پر مہاتما گاندھی کی رائے کی توثیق کرتی ہے ۔ یہ بات نمایاں ہے کہ مہاتما گاندھی نے بیف کھانے کے خیال کی ٹھوس انداز میں مخالفت کی تھی ۔ کرناٹک میں بی جے پی کے ’’ کاؤپروٹیکشن سیل ‘‘ نے گذشتہ ماہ چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے 2010ء کے انسداد گاؤکشی بل کو واپس لانے پر زور دیا ہے ۔