منسک : بیلا روس کی حزب اختلاف رہنما ماریہ کولیسنی کووا کو یوکرائن کی سرحد پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق کولیسنی کووا منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی رات سرحد پار کر کے یوکرائن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔ تاہم اس دوران اس خاتوں سیاستدان کے ہمراہ ان کے دو ساتھی اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو گئے۔ ماریہ کولیسنی کووا پیر کے روز سے لاپتہ تھیں۔ 38 سالہ کولیسنی کووا کا شمار ملکی صدر الیکزانڈر لوکاشینکو کی مخالفت کرنے والے اہم ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔