کولکاتا: کلکتہ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ایک ٹیم نے بین ریاستی اسلحہ اسمگلنگ گینگ کے ممبر کو گرفتار کیا ہے ۔ اس کی شناخت 29 سالہ محمد عاقب کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس کا تعلق بہار سے ہے ۔ اس کے پاس سے تین بندوقیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ اس کے ساتھ کون کون لوگ ہیں ۔