کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں اتوار کو تھانہ کوتوالی پڈرونہ، سوات، سرویلانس و سائبر تھانہ کی جوائنٹ پولیس نے بین ریاستی سائبر منظم گروہ کے دو شاطر بدمعاشوں کو انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کرلیا۔پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضے سے ایک عدد فیکٹر میڈ پستول میڈ ان اٹلی یو ایس اے 32بور ، دو عدد زندہ کارتوس 32بور، 4عدد فائر شدا کھوکھا کارتوس، 32بور،ایک عدد طمنچہ315بور، ایک عدد زندہ کارتوس 315بور، فائر شدہ ایک عدد کھوکھا کارتوس 315بور، نقد روپیہ کل 45 ہزار روپئے ،42عدد اے ٹی ایم کارڈ برآمد کئے ہیں۔ ان کے قبضے سے جرائم سے استعمال کی جانے والی ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے ۔