بینک صارفین اے ٹی ایم میں لین دین میں محتاط رہیں : ضلع ایس پی

   

نارائن پیٹ ۔5 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج صبح نارائن پیٹ ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم کی ہدایت پر، ایس آئی وینکٹیشورلو اور پولیس اہلکاروں نے نارائن پیٹ ٹاؤن کے ایس بی آئی بینک، یونین بینک اور کینرا بینک کے آس پاس کے علاقوں میں فنگر پرنٹ ڈیوائسز کے ساتھ اچانک چیکنگ کی۔اس موقع پر سی آئی اور ایس آئی نے کہا کہ جو صارفین روزانہ بینکوں اور اے ٹی ایم میں لین دین کرنے آتے ہیں انہیں چوکس و چوکنا رہنا چاہئے اور بڑی رقم نکالنے اور منتقلی کے دوران کوئی غلطی نہ کرنے کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے وقت نئے لوگوں کو اے ٹی ایم کارڈ نہ دیے جائیں اور اجنبی لوگوں کی باتوں پر اعتبار نہ کیا جائے۔ موجودہ دور میں بینکوں میں چور بڑی شاطرانہ طور پر رقم لے جانے والوں کا پیچھا کر رہے ہیں اور بڑی رقم لوٹ کر فرار ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر فرار نہ ہوں تو انہیں پکڑ لیا جائے گا اور بینکوں پر نگرانی قائم کی جائے گی۔ عہدیداروں نے بینکوں میں آنے والے صارفین سے کہا کہ وہ احتیاط برتتے ہوئے لین دین کریں۔