حکومت کو سی اے اے میں لفظ ’مسلم‘ شامل کرنا چاہئے: حلیف شرومنی اکالی دل
٭ نئی دہلی : معتمد فینانس راجیو کمار نے ہفتے کے دن وضاحت کی کہ ہندوستانی شہریوں کو اپنے موجودہ بینک کھاتوں یا کوئی کھاتہ کھولنے کے لئے مذہب کا انکشاف ضروری نہیں۔ بے بنیاد افواہوں کا شکار نہ ہوں۔ ایسا کوئی اقدام بینکوں کی جانب سے نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بیان اُس وقت منظر عام پر آیا جبکہ ایک خبر میں کہا گیا تھا کہ بینک اپنے گاہکوں کو 2018 ء سے آر بی آئی مراسلہ کے بعد اپنا مذہب ظاہر کرنا ہوگا۔ دریں اثناء بی جے پی کی حلیف شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے کہاکہ حکومت کو لفظ مسلمان شہریت (ترمیمی) قانون میں شامل کرنا چاہئے۔ ہر مذہب کے لوگوں کو جو ملک سے باہر مقیم ہوں ممکن ہے کہ وہ دیگر افراد کے ساتھ ایک ٹیم کی حیثیت سے رہتے ہوں، ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کا حق ہے۔ جبکہ ایسے ہندوؤں، سکھوں، بدھ مت کے پیروؤں، عیسائیوں، جینوں اور پارسیوں کو جو پڑوسی ممالک میں مقیم ہیں، نئے قانون کے تحت شہریت عطا کی جارہی ہے۔