بینکرس کے ساتھ چیف سکریٹری سومیش کمار کا اجلاس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: چیف سکریٹری سومیش کمار نے بینکرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے غیر زرعی اراضیات و جائیدادوں کے رجسٹریشن کے سلسلہ میں شبہات کی وضاحت کی ۔ چیف سکریٹری نے رجسٹریشن سے متعلق بینکنگ اور مورٹگیج طریقہ کار کے بارے میں پریزنٹیشن پیش کیا۔ بینکرس نے رجسٹریشن کے موجودہ طریقہ کار کی ستائش کی اور کہا کہ رجسٹریشن میں شفافیت پیدا کی گئی ۔ بینکرس نے حکومت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اورکہا کہ رجسٹریشن کے عمل میں محکمہ اسٹامپ اور رجسٹریشن سے تعاون کیا جائے گا۔ چیف سکریٹری کے علاوہ کے رام کرشنا راؤ پرنسپل سکریٹری فینانس ، وی شیشادری کمشنر اینڈ انسپکٹر جنرل اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن ، سرفراز احمد ڈائرکٹر اکسائز و پروہبیشن ، اے سنتوش ریڈی سکریٹری لاء ڈپارٹمنٹ ، جی ٹی وینکٹیشور راؤ ، کرشنن شرما جنرل مینجر ایس ایل بی سی کے علاوہ ایس بی آئی ، یونین بینک ، آئی سی آئی سی آئی ، ایچ ڈی ایف سی اور دیگر بینکرس کے نمائندوں نے شرکت کی ۔