لندن: بنگلہ دیش کی اہم سیاسی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ بیگم خالدہ ضیا نے عبوری حکومت پر زور دیا کہ اپنے آپ کو صرف بنیادی اصلاحات تک محدود کرے تاکہ الیکشن جلد از جلد ہو سکیں۔لندن سے ویڈیو لنک پر پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے خطاب میں بیگم خالدہ ضیا کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو توقع ہے کہ جلد اور بنیادی اصلاحات کے بعد سب کیلئے قابل قبول الیکش کرائے جائیں گے۔‘79 سالہ بیگم خالدہ ضیا دو مرتبہ ملک کی وزیراعظم رہ چکی ہیں اور انہیں 2018 میں ان کی حریف شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں کرپشن پر جیل ڈال دیا گیا تھا۔