بیگم پیٹ میں غیر سماجی عناصر کے خلاف پولیس کی خصوصی مہم

   

حیدرآباد۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) بیگم پیٹ پولیس حدود میں کل رات غیر سماجی عناصر کے خلاف پولیس خصوصی مہم چلائی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون رشمی پیرومل کی نگرانی میں علاقہ جات رسول پورہ، بالامرائی ، انا نگر، سری لنکا بستی اور پاٹی گڈہ میں خصوصی تلاشی لی گئی۔ اس مہم کے دوران عوامی مقامات پر نشہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور حساس علاقوں میں گشت کرتے ہوئے پارکنگ مقامات، ہوٹلس اور ٹی اسٹالس کی تلاشی لی گئی۔ اس کارروائی کے دوران 25 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 20 افراد عوامی مقامات پر شراب نوشی کررہے تھے اور 5 افراد گانجہ استعمال کرتے ہوئے پولیس کے ہاتھ لگے، جنہیں پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔اس خصوصی مہم میں 4 انسپکٹران پولیس 8 سب انسپکٹرس اور تقریباً 80 پولیس ملازمین میں شامل تھے۔ ع