گروگرام۔ اودے پور میں ٹیلر کنہیا لال کے قتل پر احتجاج کے دوران ایک کمیونٹی کے خلاف مبینہ بے ہودہ نعرے بازی کے بعد میں بجرنگ دل اوروشواہندو پریشد کارکنوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مذکورہ احتجاجی ریالی29جون کے روز نکالی گئی تھی۔ سوشیل میڈیا پر شیئر کئے گئے ویڈیوز کی بنیاد پر سٹی پولیس اسٹیشن میں ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔
دیپک شرن ڈی سی پی (ویسٹ) نے کہاکہ ”سوشیل میڈیا اوربعض یوٹیوب چینلوں پر شیئر کئے گئے ویڈیوز کی بنیاد پر مذکورہ ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔ ہم حقائق کی جانچ کررہے ہیں اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی“۔
گروگرام پولیس نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ائی پی سی کی دفعات 116‘153اے‘295اے‘”34اور 504کے تحت مقدمہ در ج کیاگیاہے۔
دو چاق وچوبند اشخاص نے منگل کے روز کنہیالال کا قتل کیااور اپنے اس گھناؤنے جرم کا اقبال ایک ویڈیو کے ذریعہ کیاہے۔