تابوت کے حوالے سے طنز کے بعد آر جے ڈی نے امریش پوری کی تصویر کے ساتھ ”سینگول“ کااڑایامذاق

,

   

آر جے ڈی نے انجہانی اداکار امریش پوری کی ایک تصویربطور ویلن 1987میں ریلیز ہونے والی ’لوہا‘ پوسٹ کی جس میں امریش پوری ایک دھاتی چھڑی ہاتھ میں تھامے دیکھائی دیے رہے ہیں۔


پٹنہ۔پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا تقابل ایک کافن سے کرنے کے ایک روز بعد‘ مذکورہ راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) نے پیر کے روز ایک او ر متنازعہ ٹوئٹ پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں ”سینگول“ نصب کرنے کامذاق اڑایاہے۔

آر جے ڈی نے انجہانی اداکار امریش پوری کی ایک تصویربطور ویلن 1987میں ریلیز ہونے والی ’لوہا‘ پوسٹ کی جس میں امریش پوری ایک دھاتی چھڑی ہاتھ میں تھامے دیکھائی دیے رہے ہیں۔

کیپشن لکھا کہ ”کیا آپ نے اس فلم کو کبھی دیکھا ہے جس میں ایک بڑے اداکارہ نے کچھ جانی پہچانی چیز ہاتھ میں پکڑی ہے؟ مہربانی کرکے فلم او رادکارہ کا بتائیں“۔

تاہم مذکورہ آر جے ڈی نے واضح نہیں کیاکہ تصور کا تقابل کسی اور تقریب سے کیاجارہا ہے۔ فلم ’لوہا‘ جس میں دھرمیندر‘ شتروگھن سنہا‘ امریش پوری او رکرن کپور نے اہم کردار دا کئے تھے 1987جنوری میں ریلیز ہوئی تھی۔

یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا آر جے ڈی نے پوری کے ہاتھوں کی دھاتی چھڑی کا تقابل وزیراعظم مودی کے ہاتھوں میں تھامے ہوئے سینگول سے کیاگیاہے۔

جب آر جے ڈی ترجمان مرتینجوے تیواری سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہاکہ ”یہ ایک علامتی ٹوئٹ ہے جس کا مقصد ایک متکبر شخص کے لئے جلد ہی اقتدار سے محروم ہوجائے گا۔امریش پوری نے ایک ولن کا کردار ادا کیا جو فلم کے آخر جنگ میں ہار پر مشتمل ہے“۔

نکھل آنند نیشنل جنرل سکریٹری برائے بی جے پ او بی سی ونگ نے ایک بیان میں کہا کہ”بہار کے ویلن اور ان کی ٹیم آر جے ڈی کے ایجنڈہ ہے ”لاٹھی بھانجوان“ اور ’تیل پہلوان“۔لیکن پیارے احمقوں‘ سینگول کا مطلب ”لاٹھی“ یا ”مگدر“ نہیں ہے۔

برائے مہربانی آنجہانی مشہور اداکار امریش پوری کو سستی اور نچلی سطح کی سیاست کے لئے استعمال نہ کریں۔