تاج محل کی سیکوریٹی میں خامی، انکوائری کے احکامات

   

آگرہ : اترپردیش کے ضلع آگرہ میں پولیس انتظامیہ کی تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود تاج محل کے آس پاس اتوار کی صبح ڈرون کیمروں کو اڑائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔ایک ڈرون کیمرہ آج صبح تاج محل کے مین گنبد کے اوپر تک پہنچ گیا ۔ پولیس ڈرون کیمرہ اڑانے والے شخص کے بارے میں پتہ لگانے میں مصروف ہے ۔تاریخی تاج محل کی سیکوریٹی میں کوتاہی پر عملہ سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ، ساتھ ہی ڈرون کیمروں کو اڑانے سے متعلق تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔