تاج محل کے 500میٹرس کے احاطے کے اندر سے تمام کاروباریاں سرگرمیاں ہٹانے کا سپریم کورٹ نے دیا حکم

,

   

مذکورہ عدالت عظمی نے ان دوکان داراوں کے ایک گروپ کی درخواست پر یہ حکم نامہ جاری کیاہے جس کو 500میٹرس کے دائرے کے باہر کاروبار کرنے کے لئے جگہ فراہم کی گئی ہے۔


نئی دہلی۔سپریم کورٹ نے آگرہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو ہدایت دی ہے کہ تاج محل کی دیوار سے متصل 500میٹر س کے دائرے کے اندر سے تمام کارباری سرگرمیوں کو فوری ہٹائیں۔

سینئر ایڈوکیٹ اے ڈی این راؤ جو عدالت کی معاونت کررہے تھے‘ جسٹس سنجے کشن کاؤل اور جسٹس ابھئے ایس اوکا پر مشتمل بنچ کے سامنے استدلال رکھا کہ ہ ہدایتیں تاج محل کے قریب میں تمام تجارتی سرگرمیوں پر امتناع کے لئے جاری کی جانی چاہئے۔

یہ یادگار یو این ای ایس سی او کے عالمی ثقافت میں بھی شامل ہے۔سپریم کورٹ کو بتایاگیاکہ مئی2000میں بھی اسی طرح کے حکم نامہ جاری کیاگیاتھا‘لیکن عرضیوں سے اتفاق کرتے ہوئے اس سمت کو دہرانا مناسب نہیں ہے اوراگر اگرہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو ہدایت کی کہ تاج محل کے 500میٹرکے دائرے کو فوری طور سے تمام تجارتی سرگرمیاں خالی کردیاجائے۔

مذکورہ عدالت عظمی نے ان دوکان داراوں کے ایک گروپ کی درخواست پر یہ حکم نامہ جاری کیاہے جس کو 500میٹرس کے دائرے کے باہر کاروبار کرنے کے لئے جگہ فراہم کی گئی ہے۔

دوکاندار وں کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے کہا کہ یادگار کی مغربی گیٹ پر غیرقانونی تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں‘ جوعدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔