تارکین وطن کیساتھ یونان کا نازیوں جیسا رویہ:اردغان

,

   

استنبول ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے کہا کہ یونان کی سکیورٹی فورس تارکین وطن کے ساتھ نازیوں جیسا سلوک کررہی ہے ۔ اپنی سرحد پر آنے والے پریشان حال تارکین وطن کو پیچھے ڈھکیلا جارہا ہے ۔ ان معصوم افراد پر فائرنگ کی جارہی ہے ۔ یونان کے سکیورٹی فورس کا یہ رویہ غیرانسانی ہے ۔ اس بربریت انگیز کارروائی کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہے ۔ یونان نے ترکی کے ان الزامات کو مستر د کردیا ہے ۔