ریاستی وزیر جنگلات کونڈہ سریکھا کی کرناٹک حکومت سے کامیاب نمائندگی
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : مشہور تاریخی بی بی کے علم کی برآمدگی کیلئے استعمال ہونے والا ہاتھی ’ روپ وتی ‘ کرناٹک سے حیدرآباد پہونچ چکا ہے ۔ ’ہاتھی روپ وتی ‘ کی حیدرآباد منتقلی کیلئے حکومت تلنگانہ اور حکومت کرناٹک کے درمیان معاہدے کے مطابق ضروری اجازت نامہ جاری کردئیے گئے تھے ۔ مرکزی حکومت کی مداخلت بالخصوص مرکزی وزارت کے ڈائرکٹر پراجکٹ ایلیفنٹ و آئی جی ایف کی مداخلت کے بعد ہاتھی کی منتقلی میں کچھ تاخیر ہوئی ہے ۔ تاہم ریاستی وزیر جنگلات کونڈا سریکھا نے اس معاملے میں کرناٹک حکومت سے تبادلہ خیال کیا ہے جس کے بعد ہاتھی کی دیوناگری ( کرناٹک ) سے حیدرآباد منتقلی کیلئے راہ ہموار ہوئی ہے ۔ ٹرانزٹ پاس کی اجرائی کے بعد ایک بڑی لاری میں ہاتھی روپ وتی کو حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے ۔ اس ہاتھی کو بی بی کے علم کی برآمد کے علاوہ بونال تہوار کیلئے بھی استعمال کیا کیا جاتا ہے ۔ یہ ہاتھی عارضی طور پر حیدرآباد لایا گیا ہے ۔ محرم اور بونال کے بعد دوبارہ کرناٹک واپس بھیج دیا جائیگا ۔ 2