حیدرآباد۔9۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی کی جانب سے تاریخی چارمینار کے دامن میں جنرل بپن راوت اور دیگر فوجی عہدیداروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ نائب صدر پردیش کانگریس کمیٹٹی اور صدرنشین راجیو سد بھاؤنا یاترا یادگاری کمیٹی جی نرنجن کی قیادت میں جنرل بپن راوت اور حادثہ میں ہلاک ، دیگر فوجی عہدیداروں کی تصاویر پر پھول نچھاور کئے گئے ۔ اس موقع پر جی نرنجن نے مسلح افواج کو عصری بنانے اور دنیا کی طاقتور فوج میں شمار کے لئے جنرل راوت کی خدمات کو خراج پیش کیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین یوسف ہاشمی ، جی کنہیا لال ، اوم پرکاش شرما ، کرشنا کمار ، محمد مجاہد ، موسیٰ قاسم ، محمد اقبال ، کے وینکٹیش ، جی دنیش اور دوسرے موجود تھے۔ ر