تباہ کن زلزلے کا خوف، استنبول کے شہریوں کی نقل مکانی

   

استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول میں تباہ کن زلزلے کے امکان کے حوالے سے بار بار کی پیش گوئیوں اور امکانات نے شہر کے مکینوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔ 16 ملین کی آبادی کے ساتھ استنبول ترکیہ کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ لوگوں میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 1999 کی طرح میں دوبارہ خوفناک زلزلہ آسکتا ہے۔ خوف کی اس لہر کے دوران لوگوں نیاستنبول سے ہجرت کرنا شروع کردی گئی ہے۔ استنبول سے ہجرت کرنے والے چھوٹے قصبوں اور دیگر شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔
ایک سائنسدان ایک ترک ماہر ماحولیات نے کہا ہے کہ آنے والے زلزلے کا سامنا کرنے کیلئے استنبول سے نکلنا بہترین حل نہیں ہے۔ماحولیات کے سائنسدان گنر یالینک نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ استنبول کے رہائشیوں کی چھوٹی تعداد ملک کے اندر دوسرے شہروں یا صوبوں میں منتقل ہوئی ہے۔ شہر کے رہائشیوں میں سے کچھ لوگ زلزلے کا سامنا کرنے کیلئے اپنی گاڑیوں کو سونے کیلئے تیار کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ زلزلہ یا لوہے کے مزاحم کمرے بنا رہے ہیں۔