ماسکو: روس نے ناٹو ملکوں کو مارنے کیلئے خطرناک ہتھیار تیار کرلیا۔ جیک والٹرز نے برطانوی اخبارایکسپریس میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا کہ کہ نیوکلیئر بحری بم پوسیڈن کی مدد سے روس ناٹو کے ملکوں کو تباہ کرنے والے سونامی کا بندوبست کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی نیوکلیئر سونامی تمام برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے۔یہ تار پیڈو یا بحری بم ’’ پوسیڈن ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا سب سے پہلے نام 2018 میں روسی صدر پوتین نے لیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا یہ ایک مکمل طور پر نئی قسم کا سٹریٹجک نیوکلیئر ہتھیار ہے جو نیوکلیئر طاقت سے لیس ہے۔جیک والٹراز نے کہا ہیکہ یہ ہتھیار بہت پرسکون ہے اور یہ کم سے کم شور مچاتا ہے۔ آسانی سے رخ بدل سکتا ہے جس کی وجہ سے ناٹو افواج کیلئے اسے تباہ کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔