ڈبلن: آئرلینڈ کے مرکزی بینک کے مطابق ’نو ڈیل بریگزٹ‘ کے نتیجے میں یورو زون میں سب سے زیادہ نقصان آئرلینڈ کو ہی ہو گا۔ بینک کے گورنر گبریئل ماخلوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر برطانیہ کسی تجارتی معاملت کے بغیر ہی یورپی یونین سے نکل جاتا ہے تو آئرلینڈ پر نئے ٹیکس عائد کیے جائیں گے ساتھ ہی ملکی زراعت اور فوڈ سیکٹر کو بھی شدید مالی نقصان ہو گا۔ تجارتی ڈیل کو حتمی شکل دینے کی خاطر برطانیہ اور یورپی یونین کے پاس رواں سال کے اختتام تک وقت ہے۔
