تحریری و کوئز مقابلہ بضمن جشن ظہور نورصلی اللہ علیہ وسلم

   

حیدرآباد۔/13 ستمبر ( راست) انجمن فدائیان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک طلباء و طالبات کیلئے تحریری و کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ بمقام للی ماڈل ہائی اسکول میں /16ستمبر ہفتہ اور نوری کانسپٹ اسکول الفت نگر مولیٰ علی میں 17 ستمبر اتوار صبح 10 بجے تا12 بجے دن تحریری مقابلے اور 12 بجے دن کوئز مقابلے منعقد ہونگے ۔ تحریری و کوئز مقابلے کے کتابچے انجمن سے مفت فراہم کئے جارہے ہیں۔ تحریری و کوئز مقابلے ان کتابچوں کے تحت ہی دینا ہوگا۔ خواہشمند طلباء و طالبات https://sites.google.com/ view/zahoor-e-noor-competitions/ competitions پر رجسٹر کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر:8328178109, 9849341554 پر ربط کریں۔

فیضان سید نا امام
حسن رضی اللہ تعالی عنہ
حیدرآباد /13 ستمبر (راست ) الصدیق ریفام فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سالانہ جلسہ فیضان امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ /17 ستمبر اتوار بعد نماز عشاء جامعہ مسجد محمدیہ ( چنے کی بھٹی ‘ مصری گنج) میں منعقد ہوگا خصوصی خطاب مولانا حامد حسین حسان فاورقی کریں گے ۔ افتتاحی خطاب مولانا حافظ عفان حضرمی چشتی کا ہوگا ۔ حافظ و قاری ابرار احمد خان قادری الملتانی کی قرات اور مرزا عارف اللہ بیگ قادری کی نعت پاک سے محفل کا آغاز ہوگا جبکہ مولانا محمد لئیق احمد انواراللہی نظامت کریں گے۔