تحریک مسلم شبان کی مہم نشہ حرام ہے ، زور و شور سے جاری

   


اسکولس و کالجس سے ربط، بچوں کی کونسلنگ پر مثبت ردعمل

حیدرآباد۔/12 نومبر، ( پریس نوٹ) تحریک مسلم شبان کے زیر اہتمام نشہ حرام ہے مہم جاری ہے۔ راست گھر گھر مہم کے ساتھ ہائی اسکولس اور کالجس کے پرنسپل اور مینجمنٹ سے کمیٹی ربط پیدا کررہی ہے۔ شانتی نگر، ٹولی چوکی، حفیظ پیٹ، ملک پیٹ، سلیم نگر کے علاقوں کے ہائی اسکولس اور کالجس سے ربط پیدا کیا گیا کہ بچوں کی کونسلنگ کریں۔ اس لعنت سے دور رہنے عوام الناس سے نشہ حرام ہے مہم کا خیرمقدم کررہی ہے۔ شہر حیدرآباد، سکندرآباد، رنگاریڈی کے علاقوں میں شبان کے کارکن بازاروں اور گھر گھر مہم چلارہے ہیں۔ اس نشہ حرام ہے مہم کو عوامی حمایت حاصل ہورہی ہے۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیر صدارت صدر دفتر شبان پر مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں جناب عبدالحق ضمیر، جناب ایم اے غفار نائب صدور کے علاوہ جناب مظہر علی بیگ ٹولی چوکی، جناب سید رحیم الدین رنگاریڈی، جناب مشتاق مجاہد صنعت نگر، جناب فیصل احمد چندرائن گٹہ، جناب عمران یاقوت پورہ، جناب محمد محبوب، جناب سید سمیع و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ذمہ داروں نے کہا کہ نشہ صرف شراب گانجے، چرس کی حد تک نہیں رہا۔ نوجوان، محنت کش اور طلباء متاثر ہورہے ہیں۔ بعض علاقوں میں طالبات و لڑکیاں بھی شوقیہ نشہ کی لعنت کے قریب ہیں۔ ایسے حالات میں اس مہم کی شدید ضرورت ہے۔ جناب محمد مشتاق ملک نے کہا کہ 29 اکٹوبرکوجلسہ عام کے بعد پولیس کمشنر حیدرآباد نے کالجس میں نشہ کے خلاف کمیٹیاں بنانے کا اعلان کیا جو قابل ستائش اقدام ہے۔ شبان کی مہم مزید 2 ہفتے جاری رہے گی۔