ترنگے کی قیمت کیلئے غریب کا کھانا چھیننا شرمناک : ورون

   

نئی دہلی : بی جے پی ایم پی ورون گاندھی نے آج الزام عائدکیا کہ راشن کارڈ ہولڈرس کو قومی پرچم خریدنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے اور کہا کہ اگر آزادی کے 75سال کا جشن غریبوں پر بوجھ بن جائے تو یہ بدبختی کی بات ہوگی ۔ورون نے ہندی ٹوئٹ میں کہا کہ ترنگے کی قیمت وصول کرنے کیلئے غریب کا کھانا چھیننا شرامناک حرکت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ راشن کارڈ ہولڈر س کو قومی پرچم خریدنے کیلئے 20روپئے ادا کرنا پڑرہا ہے ۔