نئی دہلی۔14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 27 ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوان سفارتکار یہاں ایک فیلوشپ پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں، جس کا مقصد عصر حاضر کے مختلف ترک اسلحہ طریقوں اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے عدم پھیلائو، اسلحہ پر کنٹرول اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق امور کے بارے میں ضروری معلومات اور اس کے پہلوئوں سے واقف کروایا جاسکے۔ اقوام متحدہ انڈر سکریٹری جنرل اور اعلی نمائندہ برائے ترک اسلحہ ای زومی ناکا میتسو اور معتمد خارجہ وجئے گوکھلے نے آج وزارت امور خارجہ کے زیر اہتمام پروگرام کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام 14 جنوری تک یکم فبروری فارن سرویسس انسٹی ٹیوٹ میں منعقد کیا جارہا ہے۔