ترک وزیرِ خارجہ کی پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات

   

انقرہ : وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔وزیر چاوش اولو نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ صدررجب طیب اردغان کی دعوت پر ترکی کے دورے پر تشریف لانے والے شہباز شریف سے انقرہ میں ان کی ملاقات سر انجام پائی ہے، “ہمارے ملک کا یہ اہم دورہ ہمارے شاندار تعلقات کو نئی سطح سے ہمکنار کرے گا۔ “وزیر خارجہ میولود چاوش اولونے اس سے قبل اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو ذرداری سے ملاقات کی تھی، جو کہ یہ ملاقات دارالحکومت انقرہ میں وزیر خارجہ کی سرکاری رہائش گاہ پرسر انجام پائی۔