ترکایمجال میں سڑک حادثہچار افراد ہلاک

   

حیدرآباد16مئی (یواین آئی) رنگا ریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ تُرکایمجال چوراہے کے قریب پیش آیا جب سمنٹ سے لدی لاری نے وین کو ٹکردیدی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ چار افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ لاری نے تیز رفتاری کے ساتھ پیچھے سے ڈی سی ایم وین کو ٹکر دیدی۔ اطلاع پر پولیس نے یہاں پہونچ کر ضابطہ کی کارروائی کی ۔