ترکش ایئرلائنزکی یوکرین و دیگر شہرو ں کیلئے پروازیں منسوخ

   

انقرہ : ترکش ایئرلائنز (THY) نے یوکرین، مالدووا، روستوف اور سوچی کے لیے 10 اپریل تک اور بیلاروس کے لیے پروازیں 31 مارچ تک منسوخ کر نے کا اعلان کیا ہے۔ترکش ایئرلائنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئرلائنز نے یوکرین، مالڈووا، روستوف، سوچی سے 10 اپریل 2022 تک کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ بیلاروس کے لیے ترکش ایئرلائنز کی پروازیں 31 مارچ 2022 تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ٹرکش ائیر لائینز کے مطابق ٹرکش ائیر لائِنز کی ویب سائٹ یا مندرجہ ذیل ٹیلی فون نمبر سے 0 850 333 0 849 سے ٹکٹوں کی تاریخ میں تبدیلی یا واپس کرنے سے متعلق رجوع کیا جاسکتا ہے۔