انقرہ: ترکی اور شام میں زلزلے کے بعد امدادی اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران چھوٹی بچی سے لے کر نومولود کو کئی گھنٹے بعد بھی کامیابی سے نکالے جانے تک کی کئی کہانیاں منظر عام پر آچکی ہیں۔ تاہم زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف لوگوں کو شدید سردی کا بھی سامنا ہے۔ اس کے باوجود ریسکیو آپریشن میں شامل افراد دن رات لوگوں سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔بتا دیں کہ اب تک ترکی اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہے۔ صرف ترکی میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اور یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔