ترکی اور قطر کے درمیان پروازیں ہنوز جاری

   

Ferty9 Clinic

استنبول۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اس وقت ساری دنیا میں کورونا وائرس کے بحران کے نتیجے میں فضائی خدمات تقریبا معطل ہے لیکن اس بحران کے باوجود قطراورترکی کے درمیاں پروازیں جاری ہیں۔ 27 مارچ 2020 کو ترک سوکل ایوی ایشن کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے تمام بین الاقوامی پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا لیکن قطر کے ساتھ پروازیں جاری ہیں ۔ 10 مارچ کو ترکی میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آیا۔ 11 اپریل تک ترکی میں 47 ہزار 29 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے تھے جن میں سے 1006 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔