ترکی میں زلزلہ کے جھٹکے

   

انقرہ ۔ ترکی کے جنوب مشرقی حصے مالاطیہ صوبے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ترک ادارہ نے بتایا ہے کہ ریختر پیما پر اس زلزلے کی شدت 5.7 تھی اور اس کا مرکز زمین سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔