ترکی میں کورونا وائرس سے پہلی موت

   

انقرہ، 18مارچ(سیاست ڈاٹ کام)ترکی میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی اطلاعات ہیں، جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے ۔ترکی کے وزیر صحت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرنے والے شخص کی عمر 89 سال تھی جس کو وائرس چین میں کسی شخص سے ملاقات کے دوران منتقل ہوا۔