ترکی کی شام کی سرحد پرکنکریٹ کی دیوار اور خار دار تار وں کی تنصیب

   

Ferty9 Clinic

انقرہ ۔ 4اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے شام کی سرحد پر دراندازی روکنے کے لیے سمنٹی بلاکوں سے دیوار کی تعمیر کے ساتھ خار دار باڑھ لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ترکی کے ایک مقامی اخبار ینی شفق میں شائع ہونے والی رپورٹ جس کا ترجمہ”ترک پل’ نامی ویب سائٹ کی طرف سے کیا گیا ہے، میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام غیر قانونی امیگریشن کی کوششوں سے نمٹنے اور تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر ترکی کے علاقے میں داخل ہونے سے روکنے کے تناظرمیں کیا گیا ہے۔