استنبول : ترکی کے ملاتیا میں زلزلہ کے بعد ملبے سے ایک ہندوستانی کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والا وجئے کمار بنگلور کی ایک کمپنی میں کام کرتا تھا جو بزنس کے سلسلے میں ترکی کے دورہ پر تھا ۔ پیر کو آئے زلزلہ کے بعد سے واحد ہندوستانی گمشدہ بتایا جارہا تھا جس کی نعش اب ملبے سے برآمد ہوئی ہے ۔ ۔
جاپان کے وزیر اعظم کشیدا ہاسپٹل میں داخل
ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کو کرونک سائینیسس(ناک سرجری) کے علاج کے لئے ہفتہ کی صبح ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ۔ میڈیا کے مطابق کشیدا آج صبح ٹوکیو کے شینا گاوا شہر کے ایک ہاسپٹل میں داخل ہوئے۔ اس دوران، ان کی ڈیوٹی عارضی طور جاپان کے چیف کیبینیٹ سکریٹری ہیروکاجو ماتسونو انجام دیں گے ۔ کشیدا کی سرجری کے بعد اگر طبیعت میں جلد صحت یابی دکھائی دیتی ہے ، تو انہیں ہاسپٹل سے جلد چھٹی دے دی جائے گی ۔
اور وہ اپنے سرکاری رہائش گاہ لوٹ کر ،13فروری سے اپنا کام پھر سے شروع کر دیں گے ۔