انقرہ : ترکیہ میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا جس میں صدر رجب طیب اردغان اور کمال کلیچ داراولو مدمقابل ہوں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں 14 مئی کو ہوئے صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار واضح برتری نہیں لے سکا تھا۔ پہلے مرحلہ میں صدر اردغان کو 49.5 اور کمال کلیچ داراولو کو 44.9 فیصد ووٹ ملے تھے۔ خبرایجنسی کے مطابق پہلے مرحلہ کے انتخابات میں صدر اردغان کو پارلیمنٹ میں برتری حاصل ہو چکی ہے۔ انتخابات میں تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سینان اوعان صدر اردغان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سینان اوعان کو پہلے مرحلہ میں 5.17 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔