انقرہ : ترکیہ کے وسطی کونیا صوبے کے ضلع سیلکوکلو میں جمعہ کو تین منزلہ عمارت گرنے سے پانچ افراد پھنس گئے ۔ ترکیہ حکام نے یہ اطلاع دی ہے ۔ قونیہ کے گورنر ابراہیم اکین کے مطابق ملبے سے دو افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں پانچ دیگر افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں جن کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے ۔ ترکی کے نائب صدر جودت یلماز نے کہا کہ عمارت کے گرنے کی وجوہات کی ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یلماز اس وقت قونیہ میں ہیں۔ یلماز کے مطابق منہدم ہونے والی عمارت میں 14 اپارٹمنٹس اور سات دکانیں تھیں۔