نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ آل انڈیا ترنمول کانگریس کی توہین عدالت کی عرضی پر منگل کو سماعت کرے گی۔ ترنمول کانگریس نے تری پورہ میں اپنے کارکنوں کو تشدد سے بچانے اور ریاستی حکومت کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک عرضی دائر کی ہے ۔ پارٹی نے ریاستی پولیس کے سینئر افسران پر امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے ۔ درخواست گزار ترنمول کانگریس نے جسٹس چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ‘خصوصی تذکرہ’ کے تحت معاملے کی جلد سماعت کرنے پر زور دیا تھا۔ عرضی گزار کا الزام ہے کہ تری پورہ میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات 25 نومبر کو ہونے ہیں۔