اگرتلہ: ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں کی تنظیم تریپورہ یونائیٹڈ انڈیجینس پیپلز کونسل نے مرکزی دھارے میں واپس آنے والوں کی باز آباد کاری کیلئے 500 کروڑ روپے کے خصوصی مرکزی پیکیج کا مطالبہ کیا ہے۔ عسکریت پسند تنظیم نے دعویٰ کیا کہ حکومت عسکریت پسندوں کے ہتھیار ڈالنے کے حوالے سے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ ٹپرا موتھا کے ایم ایل اے اور سابق جنگجو لیڈر رنجیت دیب برما نے کہا کہ مختلف مسلح باغی تنظیموں جیسے تریپورہ نیشنل والنٹیئرس، نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ اور آل تریپورہ ٹائیگر فورس کے عسکریت پسندوں نے اپنی بحالی کے لیے لڑنے کے لیے ٹی یو آئی پی سی تشکیل دیکر خودسپردگی کردی۔ ٹی یو آئی پی سی کے لیڈروں نے گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ کے شمال مشرقی مشیر اے کے مشرا سے ملاقات کی اور 1993 میں تریپورہ، مرکزی حکومت اور اے ٹی ٹی ایف کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے وعدے کے مطابق واپسی کا مطالبہ کیا۔