گوہاٹی: آسام کانگریس نے چہارشنبہ کو آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدرالدین اجمل کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی، جس میں ان پر ریاستی کانگریس کے صدر بھوپین بورا اور دیگر قائدین کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ ایف آئی آر میں آسام کانگریس کے لیڈر مونوجیت مہانتا نے دعویٰ کیا کہ اجمل نے حال ہی میں عوامی سطح پر ایک توہین آمیز بیان دیتے ہوئے کہا ہیکہ ٹھاکر نے خواجہ سراؤں کی فوج بنائی !یہ ایک مذاق ہوا جس کا مقصد عظیم الشان پارٹی پر تنقید کرنا تھا۔ مہانتا نے اپنی شکایت میں مزید لکھا ہیکہ اجمل نے کانگریس کے ریاستی صدر بھوپین اور 10 اپوزیشن پارٹیوں کے دیگر قائدین پر تنقید کرنے میں تمام حدیں پار کردیں، جن کیساتھ کانگریس 2024 میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے ذکر کیا کہ اجمل نے پہلے بھی خواتین برادری اور چیف منسٹر ہمنتا بسوا سرما کیخلاف توہین آمیز بیانات جاری کئے تھے۔