سپریم کورٹ نے مسلمانوں میں رائج تعدد ازدواج اور نکاح حلالہ کے معاملات پر غور کرنے کے لیے ایک آئینی بنچ تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے آج کہا کہ وہ ان طریقوں کو چیلنج کرنے والی عرضی پر غور کرنے کے لیے ایک نئی آئینی بنچ تشکیل دے گی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ نئی بنچ ان معاملات کی سماعت کرے گی۔ یہ ہدایت سینئر ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے کی عرضی پر دی گئی۔ اپادھیائے نے آج صبح چیف جسٹس کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عرضی میں مسلمانوں کی تعدد ازدواج اور حلالہ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔