تعلیم کے تناؤ سے دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) تعلیم کے تناؤ سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 14 سالہ کشیتا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کشیتا گوتم نگر علاقہ کے ساکن گوپال نارائن کی بیٹی تھی ۔ اس طلبہ کو تعلیم سے پریشانی تھی اور تعلیم سے یہ لڑکی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ایل بی نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔