حیدرآباد24۔اگسٹ(سیاست نیوز) تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو دسہرہ کی تعطیلات کا محکمہ تعلیم نے اعلان کردیا ہے ۔ اعلان کے مطابق ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو دسہرہ کے دوران 13یوم کی تعطیلات ہوں گی جن کی 21 ستمبر سے آغاز ہوگا اور 3 اکٹوبر تک یہ تعطیلات جاری رہیں گی۔ محکمہ تعلیم کے احکامات کے مطابق 13 یوم کی تعطیلات کے بعد 4اکٹوبر سے دوبارہ اسکولوں کی کشادگی عمل میں آئیگی۔ بتایاجاتا ہے کہ FA2 امتحانات کیلئے محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کو پابند بنایا کہ وہ تعطیلات سے قبل مکمل کرلئے جائیں اور تعطیلات کے بعدSA-1 کا انعقاد عمل میں لایا جائے جو ماہ اکٹوبر میں شروع ہوں گے۔ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق اسکولوں میں 24 تا31 اکٹوبر SA-1 امتحانات منعقدکئے جائیں گے۔ عہدیداروں کے مطابق 6 نومبر تک SA-1 کے نتائج جاری کردیئے جائیں گے اور ان نتائج کے بعد نومبر میں کوئی امتحانات نہیں ہوں گے۔3