تعمیراتی مزدوروں کو بینک کھاتوں میں ادائیگی کرنے سے بد عنوانی پرروک لگے گی

   

نئی دہلی : ’نرمان مزدور ادھیکار ابھیان‘ نے تعمیراتی مزدوروں کے لیے فلاحی اسکیموں کی رقم براہ راست مزدروں کے بینک کھاتوں میں منتقل کرنے کے مرکزی حکوت کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے بدعنوانی پر قدغن لگانے میں مدد ملے گی ۔’نرمان مزدور ادھیکار ابھیان‘ کے کنوینر تھانیشور دیال آدیگوڑ نے جمعہ کے روز یہاں مرکزی حکومت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بہت مناسب ہے ۔ تعمیراتی مزدوروں کے 1996 کے مرکزی قوانین اور ضابطوں میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سیس سے حاصل رقم کا استعمال کسی بھی طرح کے ڈھانچہ جاتی یا اشیاء کے بطور خرچ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ یہ رقم محض مزدوروں کے لیے بنائی گئی مختلف فلاحی اسکیموں پر خرچ کی جا سکتی ہے ۔ تعمیراتی مزدور بورڈ کے انتظامی کاموں پر بھی پانچ فیصد کی حد ہے ۔