تلنگانہ : آئندہ چار دنوں میں اوسط بارش کا امکان

   

حیدرآباد 8 مئی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ بھر میں آئندہ چار دنوں میں کچھ مقامات پر بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور زرد الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج یہ پیش قیاسی جاری کی اور کہا کہ آئندہ چار دن میں ریاست بھر میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ اتوار کو حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 39.2 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ آئندہ دو دنوں میں شہر کے کچھ حصوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے اور ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے یا پھر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ ریاست میں نظام آباد سب سے گرم ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 42.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ عادل آباد میں درجہ حرارت 32.3 ڈگری سلسئیس درج کیا گیا ۔ راما گنڈم کا درجہ حرارت 40.4 ڈگری رہا ۔ دیگر مقامات پر بھی گرمی کی لہر دیکھی گئی اور کچھ مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ ریکارڈ کئے جانے کی اطلاعات بھی ہیں ۔