حیدرآباد۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں تیندوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے ۔تلنگانہ میں ان کی آبادی 334اور اے پی میں 492درج کی گئی ہے ۔ہندوستان میں تیندوں کے موقف 2018کی رپورٹ میں وزارت ماحولیات نے کہا کہ ملک بھر میں اس جانور کی تعداد 12,852ہے ۔مدھیہ پردیش اس جانور کی تعداد کے لحاظ سے ملک میں سرفہرست ہے جہاں 3421تیندوے ہیں جبکہ کرناٹک کو 1783کے ساتھ دوسرا اور مہاراشٹرکو 1690کے ساتھ تیسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے مدھیہ پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر کو مبارکباد پیش کی ہے ۔