کونسل فار ہائیر ایجوکیشن اور محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ سبیتا اندرا ریڈی کا اجلاس
حیدرآباد۔/7 فروری، ( سیاست نیوز) حکومت نے ریاست میں مختلف پیشہ ورانہ کورسیس میں داخلوں کے اہلیتی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے جس کے ساتھ امتحان کے انعقاد کیلئے مختلف یونیورسٹیز کو ذمہ داری دی گئی۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج صدرنشین تلنگانہ کونسل ہائیر ایجوکیشن پروفیسر آر لمبادری، نائب صدرنشین پروفیسر وی وینکٹ رمنا، سکریٹری محکمہ تعلیم وی کرونا، ڈائرکٹر محکمہ تعلیم دیوا سینا کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ حکومت نے ایمسٹ، ای سیٹ، لاء سیٹ، پی جی ایل سیٹ، ایڈ سیٹ اور پی جی ای سیٹ تاریخوں کا تعین کیا ہے۔ فیصلہ کے مطابق تلنگانہ ایمسٹ 2023 ( انجینئرنگ، اگریکلچر اور فارمیسی ) کیلئے جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کو ذمہ داری دی گئی۔ انجینئرنگ زمرہ کا ایمسٹ امتحان 7 مئی تا 11 مئی منعقد ہوگا جبکہ اگریکلچر اور فارمیسی کے امتحانات 12 تا 14 مئی رہیں گے ۔ تلنگانہ ایڈ سیٹ برائے بی ایڈ کورس کی ذمہ داری مہاتما گاندھی یونیورسٹی کو دی گئی ہے جبکہ تاریخ 18 مئی مقرر کی گئی۔ تلنگانہ ای سیٹ، لاء سیٹ اور پی جی ایل سیٹ کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کو ذمہ داری دی گئی۔ای سیٹ کیلئے 20 مئی جبکہ لاء سیٹ اور پی جی ایل سیٹ کیلئے 25 مئی کی تاریخ طئے کی گئی ہے۔ تلنگانہ آئی سیٹ 2023 کیلئے کاکتیہ یونیورسٹی کو ذمہ داری دی گئی اور اہلیتی امتحان 26 اور 27 مئی کو ہوگا۔ پی جی ای سیٹ کیلئے جے این ٹی یو کو ذمہ داری دی گئی جبکہ 29 تا 31 مئی اور یکم جون تواریخ طئے کی گئیں۔ درخواستوں کے ادخال، رجسٹریشن فیس اور دیگر تفصیلات کا متعلقہ کنوینرس اعلان کرینگے ۔ اسی دوران ہائیکورٹ احکامات کے مطابق حکومت نے جی او 317 کے مطابق مختلف اضلاع کو تبادلہ کردہ ٹیچرس کے سابقہ ضلع میں خدمات کے پیش نظر تبادلہ کی درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ہائی کورٹ کے عبوری احکامات کے پیش نظر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچرس کی ترقی اور تبادلوں کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ جی او 317 کے تحت تبادلہ کئے گئے ٹیچرس 12 فروری سے 14 فروری تک آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ ابھی تک موصولہ 59 ہزار درخواستوں کا جائزہ لینے کا کام مکمل ہوچکا